Add Poetry

تیرے سوا

Poet: By: Tanvir Anjum, Faisalabad

میرے ہم سفر میرے ہم نشین
میں نے رب سے مانگا تو کچھ نہیں
میں نے مانگی جب بھی کوئی دعا
نہیں مانگا کچھ بھی تیرے سوا
یہ طلب کیا اے میرے خدا
سب ہی راحتیں سب ہی چاہتیئ
وہ عطا کرے تجھے منزلیں
تجھے بخت دے تجھے تاج دے
تجھے تخت دے
میرے ہم سفر میرے چارہ گر
یہ ہے دوستی کا کھٹن سفر
میرے ساتھ چل ذرا سوچ کر
ذرا دیکھ تو میرا حوصلہ
میرے پاس جو بھی ہے سب تیرا
نہیں اور کچھ بھی تیرے سوا
میری دوستی
میری زندگی
میری خاموشی
میری بےبسی
میرا علم بھی
میری صبح میری شام بھی
کہ جو مل سکے میرے دم میں بھی
میرے ہم سفر تو یقیں کر
مجھے مانگنا تو نہ آ سکا
میں نے پھر بھی مانگی یہی دعا
میں نے جب بھی اُس سے طلب کیا
نہیں مانگا کچھ بھی تیرے سوا

Rate it:
Views: 1387
22 Apr, 2008
Related Tags on Friendship Poetry
Load More Tags
More Friendship Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets