Add Poetry

تیرے کرم کا مولیٰ ہم کو ہی ہے سہارا

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai

ڈوبی ہوئی کشتی کو چلا دیتا ہے
جیتی ہوئی بازی کو ہرا دیتا ہے

نہ جال سے اس کے کوئی بھی بچ پائے
منکر کے تو ہوش ہی اڑا دیتا ہے

تیرے کرم کا مولیٰ ہم کو ہی ہے سہارا
کوئی نہیں جہاں میں جو ہوسکے ہمارا

خالق ہے دوجہاں کا مالک بھی دوجہاں کا
محتاج تیرے سب ہیں تٌو سب کا ہے ہی داتا

تو ہی تو سب کا ماویٰ تو ہی تو سب کا ملجا
ہمراز بھی تو ہی ہے ہمدم نہ کوئی تجھ سا

ہر سو چمن میں تیری قدرت کے ہی نظارے
ہر سو چمن میں تیرے بکھرے ہیں جلوے سارے

تیرے ہی دم سے سب کا بن جائے آشیانہ
تیرے ہی دم سے سب کا چھن جائے آشیانہ

طوفان ہو یا آتش یا قید سے رہائی
جس کی نظر ہو تجھ پر اس نے نجات پائی

جیتے ہیں نیک و بد بھی تیرے کرم سے سارے
ہوجائے گر خطا بھی بخشش کے ہیں اشارے

نادم ہوا جو کوئی رحمت نے جوش مارا
لطف و کرم کا تیرے کوئی نہیں کنارا

تیرے کرم کا مولیٰ ہم کو ہی ہے سہارا
کوئی نہیں جہاں میں جو ہوسکے ہمارا

تونے سکھائے مولیٰ جینے کا ہر قرینہ
تیرے ہی پاس تو ہے ہر چیز کا خزینہ

طوفان سے بچایا جب نوح علیہ السلام کا سفینہ
اپنے خلیل علیہ السلام پر بھی نازل کیا سکینہ

ایوب علیہ السلام کی بھی مولیٰ تو نے سنی دہائی
مچھلی کے پیٹ سے ہی یونس علیہ السلام کو دی رہائی

یعقوب علیہ السلام کی ہی تو نے لوٹائی بھی بینائی
لطف و کرم سے تیرے یوسف علیہ السلام نے قدر پائی

کیا خوب سلطنت سے سلیمان علیہ السلام کو نوازا
فرعون کے ستم سے موسی علیہ السلام کو تو بچایا

تیرے کرم سے مولیٰ عیسی علیہ السلام نے چین پایا
اپنے ہی نیک بندوں کا تو ہی ہے مداوا

تو نے ہی لاج رکھی مضطر نے جب پکارا
اپنے کرم سے اس کی بگڑی کو ہے سنوارا

تیرے کرم کا مولیٰ ہم کو ہی ہے سہارا
کوئی نہیں جہاں میں جو ہوسکے ہمارا

Rate it:
Views: 537
05 May, 2024
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets