Add Poetry

ثناے مدینہ

Poet: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon

کروں اب رقم میں ثناے مدینہ
لبِ خامہ پہ ہے صداے مدینہ

کہیں ظلمتِ یاس میں دل نہ ڈوبے
خدایا ! دکھا دے ضیاے مدینہ

اُسے کیا مزہ باغِ جنت میں آئے
کہ دیکھی ہو جس نے فضاے مدینہ

ہے روضہ کا منظر بھی کیا کیف پرور
تصور میں آکر نہ جاے مدینہ

ہے معراجِ قسمت یہاں کی حضوری
نہ کیوں ، ورنہ سب دیکھ آے مدینہ

یہاں خار خوبی میں صدر شکِ گل ہیں
چبھن بھی پھبن ہے براے مدینہ

مُشاہدؔ مروں گا نہیں جی اٹھوں گا
قضا لے کے جاے تو جاے مدینہ

Rate it:
Views: 340
11 Jan, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets