Add Poetry

جان سے پیارے دوست کے نام

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

میں جب بھی اداس ہوتا ہوں وہ مجھکو ہنسا دیتا ہے
میری جان ہے وہ جو ہر بزم میں مجھکو دعا دیتا ہے

ہار جاتا ہوں غم دوراں کی تلخیوں سے جب
چپکے سے آکے وہ میرا حوصلہ بڑھا دیتا ہے

اور سبھی دوستوں سے جداہے انداز اس کا
وہ پیار سے مجھے کھری کھری بھی سنا دیتا ہے

میں لاکھ چھپاؤں اس کا پیار زمانے سے
اپنی نظموں کی زبانی وہ یہ راز بتا دیتا ہے

ہر روز محبت بھرے ایس ایم ایس بھیج کر
میرےدل کے گلشن میں پھول کھلا دیتا ہے

اصغرخوش نصیب ہے جسے تم سا پیارا دوست ملا
ورنہ آج کا انسان دکھ کے سوا کیا دیتا ہے

Rate it:
Views: 5310
19 Aug, 2008
Related Tags on Friendship Poetry
Load More Tags
More Friendship Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets