Add Poetry

جب بھی خلوت میں وہ یاد آئے گا

Poet: Ehsan Danish By: vaneeza, isl
Jab Bhi Khalwat Mein Woh Yaad Aaye Ga

جب بھی خلوت میں وہ یاد آئے گا
وقت کا سیل ٹھہر جائے گا

چاند تم دیکھ رہے ہو جس کو
یہ بھی آنسو سا ڈھلک جائے گا

ایک دو موڑ ہی مڑ کر انساں
بام گردوں کی خبر لائے گا

میں نے دیکھے ہیں چمن بے پردہ
کوئی گل کیا مرے منہ آئے گا

حسن سے دور ہی رہنا بہتر
جو ملے گا وہی پچھتائے گا

اور کچھ دیر ستارو ٹھہرو
اس کا وعدہ ہے ضرور آئے گا

ان کی زلفوں کی مہک لے دانشؔ
اس دھندلکے کو کہاں پائے گا

Rate it:
Views: 1480
09 Jan, 2017
More Ehsan Danish Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets