جب تُو ہی مہرباں نہیں ہم دم
"زندگی کس طرح بسر ہو گی"
دل سے ہر آرزو نکل جائے
اِک تِری آرزو مگر ہو گی
دیکھنا وہ ہمیں جِلا دیں گے
دیکھنا جیم پر زبر ہو گی
اِک حقیقت رہے گی ناگفتہ
اِک حکایت نگر نگر ہو گی
عزم بے داغ، دل جَلا رکھنا
رات کی کوکھ سے سحر ہو گی
- اِبنِ مُنیبؔ
(مصرع "زندگی کس طرح بسر ہو گی" جون ایلیا کا ہے)