جب سب اللّٰه کے ہاں ہے
Poet: محمد ہادی طارق By: محمد ہادی طارق, Islamabadجب رزق کا وعدہ رب نے کیا ہے
پھر کس فکر میں اب تو پڑا ہے؟
صفائ ستھرائی جب نصف ایماں ہے
پھر کیوں دنیا کی گند میں پڑا ہے؟
عزت دینے والا جب اللّٰه ہے
پھر کن کی خوشامد میں پڑا ہے؟
جب علم و علوم رب نے دیا یے
پھر کن کن باتوں میں پڑا ہے؟
ہر وقت تجھ پر وہ کرم کرتا ہے
پھر کس سے رحم کی طلب کرتا ہے؟
جب سب اللّٰه کے ہاں ہے
پھر کس مایوسی میں پڑا ہے؟
More Islamic Poetry






