جب سے بیگم نے مجھے مرغا بنا رکھا ھے

Poet: By: R.K Jazeb, Jeddah

جب سے بیگم نے مجھے مرغا بنا رکھا ھے
میں نے نظروں کی طرح سر کو جھکا رکھا ھے

برتنوں آج میرے سر پے برستے کیوں ھو
میں نے دھو دھو کے تمہیں کتنا سجا رکھا ھے

روز لیتی ھے تلاشی وہ پولیس کی مانند
پوچھتی ھے کہاں پیسوں کو چھپا رکھا ھے

وہ تو دنیا میں مقدر کا سکندر ٹہرا
جس نے خود کو یہاں شادی سے بچا رکھا ھے

سہہ جا اس مار کی تلخی کو بھی ہنس کر شوھر
مار کھانے میں بھی قدرت نے مزہ رکھا ھے
جب سے بیگم نے مجھے مرغا بنا رکھا ھے

Rate it:
Views: 1008
25 Oct, 2011