Add Poetry

جدھر بہت اندھیرا تھا

Poet: تاہر مختار تاہر By: تاہر مختار تاہر, Depalpur

جدھر بہت اندھیرا تھا
ادھر مرا بسیرا تھا

ملا بھی تو ہی تھا مجھے
ہجر کا جی بھی تیرا تھا

تو نے بھی ساتھ نہ دیا
فقط تو ہی تو میرا تھا

اجالے میں سوتے رہے
اٹھے جو ہم، اندھیرا تھا

جلا دیا تو نے جسے
پرندوں کا بسیرا تھا

وہ شخص تھا رقیب کا
مجھے لگا کہ میرا تھا

Rate it:
Views: 2002
19 Dec, 2021
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets