جس انسان کو انسان سے۔۔۔۔۔۔۔۔
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghahamجس انسان کو کسی سے پیار نہیں ہوتا
 دنیا میں اس کا کوئی غمخوار نہیں ہوتا
 
 جو اپنی ہی دنیا میں کھوئے رہتے ہیں
 ایسے لوگوں کا کوئی یار نہیں ہوتا
 
 ہم اس کی حسیں صورت کے غلام ہو گے
 وہ کہتی ہے غلاموں کا اب کاروبار نہیں ہوتا
 
 کئی سالوں سے چلا رہا ہوں نظروں کہ تیر
 مگر ایک بھی کسی من کے پار نہیں ہوتا
 
 جو ہر کسی سے نفرت کرتے پھرے
 ایسے کم ظرف کا کوئی یار نہیں ہوتا
 
 جو اپنے آپ سے دوستی کر لے
 وہ کسی معشوق کہ ہاتھوں خوار نہیں ہوتا
 
 ایسے ڈرے ہیں محبت کی دنیا سے ہم اصغر
 اب کسی کے عشق میں دل گرفتار نہیں ہوتا
More Funny Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 