Add Poetry

جس روز کہیں مُفتے کی دعوت نہیں ہوتی

Poet: سرور فرحان سرور By: سرور فرحان سرور, Karachi

جس روز کہیں مُفتے کی دعوت نہیں ہوتی
اُس روز تو کُچھ کھانے کی حاجت نہیں ہوتی

سُنتے ہیں تکلف میں ہے تکلیف سراسر
ہم سے تو تکلف کی بدعت نہیں ہوتی

جانور کی محبت ہمیں ورثہ میں ملی ہے
زندہ جانوروں سے پر رغبت نہیں ہوتی

دعوت جو کہیں کھائو تو ہم کو بھی بُلانا
تنہا تنہا کھانے میں برکت نہیں ہوتی

آتا ہے نظر محشر، ہوتی ہے نزع طاری
دو چار دن گر میری ضیافت نہیں ہوتی

“ہر دانے پہ مُہر ہے“ کہہ گئے ہیں سیانے
تلاشَ مہر میں ہمیں زحمت نہیں ہوتی

دعوت میں بُلاوے کا انتظار کریں احمق
ہم سے تو کبھی ایسی حماقت نہیں ہوتی

چار پانچ تو ڈشز ہوں، چہلم یا برسی میں
ون ڈش پہ اب ہم سے تعزیت نہیں ہوتی

ہے طعام کی محبت، جو لاتی ہے مُشاعرے میں
خالی پیٹ تو سرور سے ظرافت نہیں ہوتی

Rate it:
Views: 366
29 Jan, 2013
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets