Add Poetry

جشنِ بہاران

Poet: attia khan mughal By: attia khan mughal, sergodha

چلو آؤ جشن بہاراں منائیں
چکو مسکراؤ چلو مسکرائیں
چلو گیت گاؤ چلو گیت گائیں
مگر جو بھی اس باغ میں پھول ہیں سب
چلو نوچ کھاؤ چلو نوچ کھائیں
یہی میں نے پایا ہے آئین شاہی
جو ٹی وی کی پر پیچ خبروں سے چھن کر
مرے گھر کی دیواروں پہ لکھا گیا ہے
وہ جس جسم کو دیکے ہاتھ اور پاؤں
کبھی چہرہ دیکے
کبھی دیکے آنکھیں
مکمل خدائ کا دعوا کیا تھا
وہ انسانیت کی حدوں سے نکل کر
اک
عفریت بن کر
مرے جسم سے اب لہو پی رہا ہے
اور اسکی سنہری قبا پہ لکھا ہے
جمہوریت بہترین انتقام ہے
 

Rate it:
Views: 366
25 Dec, 2013
More Patriotic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets