جلد روشن نئی سحرہوگی

Poet: Muhammad Faisal By: Muhammad Faisal, Karachi

آرزو جتنی مختصر ہوگی
زندگی چین سے بسر ہوگی

ٹھوکریں دربدر کی کھائے گا
غیر پہ جس کی بھی نظر ہوگی

اس قدر دل سکون پائے گا
جس قدر پاک یہ نظرہوگی

رات تاریک ہے تو کیا غم ہے
جلد روشن نئی سحرہوگی

ہاتھ رہبر کا تھام لو فیصلؔ
راہ منزل کی بے خطرہوگی

Rate it:
Views: 300
17 Jan, 2018
More Religious Poetry