Add Poetry

جواب شکوہ۔۔۔۔۔۔ بیوی کی طرف سے

Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore,pakistan

یہ کب کہا ہے کہ تو گھر کا ایک نوکر ہے
تو میری جان ہے ، دلبر ہے ،میرا شوہر ہے

میں تیری بیوی ہوں تجھ سے وفا نبھاتی ہوں
تو سچ بتا تیرا آفس میں کس سے چکر ہے ؟

تو روز آتا ہے دفتر سے لیٹ ہی گھر میں
عزیز میں نہیں تجھ کو عزیز دفتر ہے

کسی حسینہ سے دل کو لگا نہ بیٹھے کہیں
مجھے تو رہتا ہر اک لمحہ بس یہی ڈر ہے

کروں گی تجھ سے نہ زیور کی کوئی فرمائش
کہ میرے واسطے شوہر ہی میرا زیور ہے

نہ کہنا کرتی نہیں کچھ بھی سارا دن گھر میں
پکا کے رکھا ہے کھانا و صاف بستر ہے

نہ ساس سے نہ سسر سے کوئی شکایت ہے
زباں کا سخت تو بس میرا چھوٹا دیور ہے

کبھی بھی مجھ سے تو جانو ناراض نہ ہونا
گزارنا ترے بن ایک پل بھی دوبھر ہے

تو اپنے شعروں میں مجھ کو کھری سناتا ہے
میں روٹھ جاؤں گی سمجھے اگر تو بہتر ہے

میں تجھ سے لڑ کے کبھی بھی نہ میکے جاؤں گی
مجھے عزیز تو شوہر ہے اپنا یہ گھر ہے

بس اتنی عرض ہے جو آ رہیں میری ممی
تو اچھی بات تمھیں تھوڑا ساس کا ڈر ہے

Rate it:
Views: 1383
29 Nov, 2012
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets