Add Poetry

جوں جوں مدینہ قریب آرہا تھا

Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSA

جوں جوں مدینہ قریب آرہا تھا
سرور مجھ کو عجیب آرہا تھا

حسرت تھی دل کی مدینہ جا کے
اپنی آنکھیں فرشوں بچھا کے

روضہ کے سامنے سر کو جھکا لوں
درود و سلام کہوں اور خود کو مٹا لوں

کملی والے کی گلیوں میں پھرتا رہوں
دھول گلیوں کی آنکھوں میں بھرتا رہوں

مدینہ کی گلیوں سے میں جب گزرتا گیا
لگا کہ نور کا دروازہ جیسے کھلتا گیا

پہنچا میں جب روضہ رسول پر
کپکپی طاری ہوگئی مجھ گنہگار پر

کہاں سرور دوعالم کہاں یہ بندہ حقیر
کھڑا ہے بن کے تیرے در کا فقیر

نور کے جلوے دل کو بہانے لگے
رحمتوں کے سائے چھانے لگے

نصیب ہوا مجھ کو قرب مدینہ
پا لیا ہو جیسے جینے کا قرینہ

Rate it:
Views: 412
07 Sep, 2009
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets