Add Poetry

جو دانہ خاک میں مل جائے تو گلزار بنتا ہے

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai, India

جو دانہ خاک میں مل جائے تو گلزار بنتا ہے
مٹا دے اپنی ہستی تو کوئی سالار بنتا ہے

کوئی عطّار کے جب پاس ہو تو خوشبو ملتی ہے
ملے صحبت بھلی تو پھر فرمانبردار بنتا ہے

کوئی بھی سنگ دل گر ہو تو وہ بھی موم ہوجائے
کوئی اخلاق اور احسان سے لاچار بنتا ہے

محبت کی تو راہوں میں خِرد بالکل نہیں چلتی
کوئی ہوش و خرد میں ڈوب کر ناچار بنتا ہے

حضورِ شمع تو پروانے جل کر مٹ ہی جاتے ہیں
جو پِندارٍ خودی کو توڑ دے دلدار بنتا ہے

نگاہیں مادیت پر ہوں تو نصرت سے ہو دوری
کرم ان کا نہ ہو تو کام بھی دشوار بنتا ہے

کبھی طوفاں کی موجوں میں تو کشتی کی حفاظت ہو
کبھی آتش میں رہ کر بھی نہ تو انگار بنتاہے

چمن کی آبیاری ہو یہی ہو مدعا اپنا
کبھی تو اثر کا پیغام بھی اِقرار بنتا ہے

Rate it:
Views: 286
02 Dec, 2022
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
کوئی راز اپنے غَموں کا مَت ہمیں بے سَبَب کبھی کہہ نہ دے کوئی راز اپنے غَموں کا مَت ہمیں بے سَبَب کبھی کہہ نہ دے
ہمیں دَردِ دِل کی سزا تو دے، مگر اپنے لَب کبھی کہہ نہ دے۔
یہ چراغِ اَشک ہے دوستو، اِسے شوق سے نہ بُجھا دینا،
یہی ایک ہمدمِ بے وفا، ہمیں بے خبر کبھی کہہ نہ دے۔
مجھے زَخم دے، مجھے رَنج دے، یہ گلہ نہیں مرے چارہ گر،
مگر اپنے فیض کی ایک گھڑی مرا مُستقل کبھی کہہ نہ دے۔
مرے عَزم میں ہے وہ اِستقامت کہ شرر بھی اپنا اَثر نہ دے،
مجھے ڈر فقط ہے نسیم سے کہ وہ خاکِ چمن کبھی کہہ نہ دے۔
وہ جو بیٹھے ہیں لبِ جام پر، وہ جو مَست ہیں مرے حال پر،
انہی بزم والوں سے ڈر ہے مظہرؔ کہ وہ میرا نشاں کبھی کہہ نہ دے۔
مجھے توڑنے کی ہوس نہ ہو، مجھے آزمانے کی ضِد نہ ہو،
مجھے قرب دَشت کا شوق ہے، کوئی کارواں کبھی کہہ نہ دے۔
یہ جو صَبر ہے یہ وَقار ہے، یہ وَقار میرا نہ لُوٹ لینا،
مجھے زَخم دے کے زمانہ پھر مجھے بے اَماں کبھی کہہ نہ دے۔
مرے حوصلے کی ہے اِنتہا کہ زمانہ جُھک کے سَلام دے،
مگر اے نگاہِ کرم سنَبھل، مجھے سَرکشی کبھی کہہ نہ دے۔
جو چراغ ہوں مرے آستاں، جو اُجالہ ہو مرے نام کا،
کسی بَدزبان کی سازشیں اُسے ناگہاں کبھی کہہ نہ دے۔
یہی عَرض مظہرؔ کی ہے فقط کہ وَفا کی آنچ سَلامت ہو،
کوئی دِلرُبا مرے شہر میں مجھے بے وَفا کبھی کہہ نہ دے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets