Add Poetry

جو عشق نبی ﷺ میں تو بالکل ہی دیوانہ ہے

Poet: Abdul Hafeez Asar, Mumbai, India. By: Abdul Hafeez Asar, Mumbai, India., Mumbai

جو عشق نبی ﷺ میں تو بالکل ہی دیوانہ ہے
اس کا ہی تو سمجھو کہ اب تو یہ زمانہ ہے

فرمان الہی ہے ہی فاتبعونی کا
مُضْمَر ہی تو سنت میں الفت کا خزانہ ہے

چاہت جو نبی ﷺ کی ہو وہ اپنی بھی چاہت ہو
چاہت میں نبی ﷺ کی تو بس خود کو مٹانا ہے

جب قافلے حج کے تو نظروں سے گزرتے ہیں
دل تھام کر اپنے تو آنسو ہی بہانا ہے

حسرت ہے یہی اپنی مسکن ہو مدینہ ہی
سوئی ہوئی قسمت کو بس اب تو جگانا ہے

یہ اثر کے ہیں ارماں غالب ہو دین احمد ﷺ
اس کے لیے اپنا تو سب کچھ ہی لٹانا ہے

Rate it:
Views: 498
06 Apr, 2024
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets