Add Poetry

جگنو لمحے

Poet: عرشیہ ھاشمی By: arshiya hashmi, islamabad

یہ چند جگنو سے خواب لمحے
تمھارے ہاتھوں میں آج بند ہیں
ذرا ہتھیلی کو کھول دیکھو 
یہ اڑ چلیں گے  
یہ چند جگنو سے خواب لمحے 
تمھارے رب نے عطا کیئے ہیں
تمھیں جو پانا ہے آج پا لو
جو کرنا چاہو ابھی سے کر لو 
یہ جگنو لمحے پکارتے ہیں
کوئی بھی رت لوٹ کر نہ آئی
کبھی کوئی سال کیا ہے ٹھر   ؟÷
ی  بیتا لمحہ کبھی ہے لوٹ   ؟؟
یہ زندگانی  
ہے اک پہر یا پہر کا حصہ
وقت کی اغوش میں
تمھاری نصرت کے سیپ موتی ،،،
مچل رہے ہیں 
یہ جگنو لمحے پکارتے ہیں 
کہ اب تو سوچو  ١
یہ جگنو لمحے رہین گے خالی   ؟؟
اور تم 
وہ بد نصیب ہو گے 
کہ جس نے سونے کے دام دے کر
خریدی مٹی   
جو اڑ چلے گی  

Rate it:
Views: 822
27 Sep, 2014
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets