جھوٹ سے ہونا ترا بیزر اچھی بات ہے

Poet: غضنفر غضنی By: غضنفر, Karachi

جھوٹ سے ہونا ترا بیزر اچھی بات ہے
سچ کی بھاشا بولنا سرکار اچھی بات ہے

یہ عمل ہے وہ عمل ملتی ہیں جس میں نیکیاں
دوسروں کے کام آنا یار اچھی بات ہے

جو بڑے ہیں تا ابد ان کا کرو تم احترام
اور چھوٹوں سے کرو تم پیار اچھی بات ہے

جس میں شامل ہو زرا سی بھی نہ رشوت دوستو
ہاں کرو ایسا ہی کاروبار اچھی بات ہے

روضے محشر دیکھ کے خوش ہوں تجھے پیارے نبی
ہو اگر ایسا کردار اچھی بات ہے

جس میں بچوں کے لیے پیغام ہو غضنی میاں
اس طرح کے تم کہو اشعار اچھی بات ہے

Rate it:
Views: 1313
04 Dec, 2021
More Children Poetry