Add Poetry

جیسے کوئی دائرہ تکمیل پر ہے

Poet: ساحل By: ساحل, Gujranwala

جیسے کوئی دائرہ تکمیل پر ہے
ان دنوں مجھ پر گزشتہ کا اثر ہے

زندگی کی بند سیپی کھل رہی ہے
اور اس میں عہد طفلی کا گہر ہے

دل ہے راز و رمز کی دنیا میں شاداں
عقل کو ہر آن تشویش خبر ہے

اک توقف زار میں گم ہے تسلسل
لمحۂ موجود گویا عمر بھر ہے

ذہن میں روزن انوکھے کھل رہے ہیں
جن سے ان سوچی ہواؤں کا گزر ہے

فاصلے تقسیم ہی ہوتے نہیں جب
سازؔ پھر کیا سست رو کیا تیز تر ہے
 

Rate it:
Views: 6
22 Jul, 2025
More Abdul Ahad Saaz Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets