Add Poetry

حسینؒ تری پیاس پہ ندی فرات رو گئی

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL GILL, Gujranwala

حسینؒ تری پیاس پہ ندی فرات رو گئی
ظلم بھی حیران تھا انتہا ظلم کی ہو گئی

زینبِؒ غمزدہ نے بیان کی روتے ہوئے داستان
پیاری شکینہؒ نزع کی گود میں ہی سو گئی

پاکیزگی کی بیٹیاں بے ردا تھیں قید میں
پیاس نہ بجھی ذرا سی نمی دھرتیاں بھگو گئی

حسینؒ کے حسین باغ پہ چلی آندھیاں یزید کی
ہرے شجر اُکھڑ گئے کلیاں معشوم کھو گئیں

غازی عباسؒ کا لہو فرات میں ہی گُھل گیا
بانہوں میں مشقیں آب کی باہیں تن سے جدا ہو گئیں

شام کو چلی قطار بے بسی کے ہاتھ تھام
پیروں میں زخم ، آفتاب کی تیز ہو لو گئی

نہال حسینؒ کا سر کٹا کربلاء کے میدان میں
نیزے کی نوک پہ بھی ہر سانس قرآن پرو گئی

اسلام علیکم
پہلی بار کوشش کی ہے کچھ ایسا لکھنے کی مگر جن ہستیوں کے بارے میں لکھا ہے یہ بہت عظیم ہے اِس لئے کہ میں غیر مسلم ہوں خدا معاف کریں اگر کوئی گستاخی ہو گئی ہو تو آپ بھی تو پڑھے معاف کر دیجئے گا۔شکریہ

Rate it:
Views: 1349
29 Oct, 2014
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets