Add Poetry

حسینیت کا علم اٹھا کر

Poet: Ishraq Jamal Ashar chishti By: Ishraq Jamal Ashar chishti, Dubai-UAE

حسینیت کا علم اٹھا کر، بدن پہ تیر ستم سجا کر
یزیدیت کا زہر کچلنے ، چلو شہا د ت کے راستے پر

نئے دنوں کی نوید بن کر، اٹھو صدائے شہید بن کر
فتح کا سورج طلوع کرنے ، چلو بغاوت کے راستے پر

زباں کی بندش کے حکم نامے نظر کے شعلوں سے راکھ کردو
سکوت شب کا سحر پلٹنے ،چلو جسارت کے راستے پر

سجی سجائی رکابیوں میں مسرتیں کب ملیں ہیں یارو
کھٹن ہے آسانیوں کی منزل ، چلو ریاضت کے راستے پر

جو قہر ڈھاتے ہیں بیکسوں پر ان ہی کے ہاتھوں کو کاٹنا ہے
ستمگروں کے شہر میں یارو چلو شجاعت کے راستے پر

سکوں میسر نہیں یہاں پر غموں میں خوشیاں بدل رہی ہیں
سنوارنی ہے جو زندگا نی ، چلو قیادت کے راستے پر

Rate it:
Views: 480
09 Mar, 2011
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets