Add Poetry

حسیں صورت پہ مرنے لگے ہیں

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

ہم کسی کی حسیں صورت پہ مرنے لگے ہیں
اپنا تازہ کلام اس کی نذر کرنے لگے ہیں

اتنے سال اپنے کمرے میں آہیں بھرنے کے بعد
اب کسی کی محبت کا دم بھرنے لگے ہیں

انہوں نے خواب میں آنے کا وعدہ کیا ہے
اب یوں میری نیندیں برباد کرنے لگے ہیں

میری زندگی میں ان کے دم سے رونق تھی
اب ہم زندگی کی تنہائیوں سے ڈرنے لگے ہیں

اصغر کو اب وہ شربت دیدار نہیں دیتے
ہم ان کی ایک جھلک کو ترسنے لگے ہیں

Rate it:
Views: 284
31 Mar, 2011
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets