چھپی ہوئی ہے جہان والوں سے تیری شان مبین
کرتا ہے صفت وثناء رسول پاک کی قرآن مبین
مستحق نہیں جنت کامنکرہے جومیرے حبیب کا
کلیم اللہ نے بنی اسرائیل میں بحکم خداکیااعلان مبین
عزت بڑھی ہے اسلام کی عمرکے آنے سے
زندہ ہے ثبوت آج بھی مسجدوں میں اذان مبین
جھکاکے سردرسرورکونین پرملتی ہیں بلندیاں
کرتاہے تعظیم احمدجووہی ہے مسلمان مبین
یوں توان گنت احسان ہیں میرے خالق کائنات کے
دے کرمحبوب اپناہمیں جتایا ہے احسان مبین
اللہ ہی جانتاہے عظمت حقیقت مصطفی کی صدیقؔ
بتارہا ہے صحابہ سے ایّکم مثلی فرمان مبین