Add Poetry

حق مدحت

Poet: محمدصدیق پرہار By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

مل جائے جس کوقرب حبیب
درحقیقت وہی ہے خوش نصیب

حق مدحت ادانہیں ہوسکتا
جتناہی بڑاہوکوئی ادیب

کرتے ہی رہیں گے توصیف نبی
اولیاء، علماء،نعت خواں،مقرر،خطیب

مال وزرکی بات نہیں ہے
دیکھ آئے مدینہ بہت سے غریب

میرے نبی کے حب داروں کا
کائنات میں نہیں ہے کوئی رقیب

پہنچ جائیں گے سرکارکے دیوانے
سجاؤتم میلادمصطفی کی تقریب

بلندہوتی ہیں دیوانوں کی نگاہیں
پرچم میلادکی ہوجب تنصیب

معجزہ کہتے ہیں اس کام کو
عقل کے لئے جوہوعجیب

بے عیب میں عیب تلاش کریں
کیسے ہیںیہ لوگ بڑے عجیب

قابل قبول ہے دین اسلام میں
بتائی ہوئی فقط سرکارکی ترتیب

ابوبکروعمرکے کیاہی کہنے
سوئے ہوئے ہیں آقاکے قریب

عمل کریں صدیق ؔ ایسے اصولوں پر
بتائے ہیں جوامت کے طبیب

Rate it:
Views: 617
10 Oct, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets