کیونکر کروں بیاں تیری ثناء یارب میرے
تو پاک ہے اور تیرے سامنے گناہ سب میرے
ہر شے سے بالا ہے، مالک دو جہاں ہے تو
تیرے مرتبے کے آگے، کیا منصب میرے
جذبہ حمد و ثناء کبھی نہ کم ہونے پائے
اپنی مدحت کو بنا دے جینے کا سبب میرے
اس کثرت سے کروں تیرا ذکر، رب ذوالجلال
بن جائیں قاری و ذاکر، خدایا لقب میرے
میں اپنے گناہوں پہ اور بھی نادم نظر آیا
گرے آنکھوں سے آنسو جب جب میرے
حمد یھ لکھی ہے بڑے دل سے میں نے
بنا دے خدایا اس کو بخشش کا سبب میرے