Add Poetry

حمد

Poet: By: Jawed Siddiqi, Karachi

عزیز احسن (کراچی)

دل پہ مرے احساس نے جو حرف لکھا ہے
ہے تیرے سوا کون کہ جس نے وہ پڑھا ہے

تصویر تری کثرت جلوہ سے ہے معدوم
آئینہ حیرت ہے کہ آغوش کشا ہے

ہر آنکھ ہے رنگوں کی فراوانی سے خیرہ
وحدت کا تری بھید کھلا تھا نہ کھا ہے

تو نے ہی تو ہر مرحلہ شوق میں یارب!
اس چشم تماشا کو نیا عزم دیا ہے

جو تو نہیں چاہے وہ کبھی ہو نہیں سکتا
ہر کام فقط تیرے ارادے سے ہوا ہے

ہر جاں کو تسلی کہ حفاظت میں ہے تیری
ہر زخم تری چشم عنایت سے بھرا ہے

ایماں ترے ہونے کا، مری جاں کا اثاثہ
ایماں ترے قرب کا اس دل کی جلا ہے

تو نے ہی مجھے نطق کی دولت سے نوازا
تو نے مرے احساس کو اظہار دیا ہے

احسن پہ عنایات کے در باز ہوں یارب
یہ دشت تحیر میں تجھے ڈھونڈ رہا ہے

صبیح رحمانی

خوشا وہ دن حرم پاک کی فضاﺅں میں تھا
زباں خموش تھی دل محو التجاﺅں میں تھا

در کرم پہ صدا دے رہا تھا اشکوں سے
جو ملتزم پہ کھڑے تھے، میں ان گداﺅں میں تھا

غلاف خانہ ¿ کعبہ تھا میرے ہاتھوں میں
خدا سے عرض و گزارش کی انتہاﺅں میں تھا

حطیم میں مرے سجدوں کی کیفیت تھی عجب
جبیں زمین پہ تھی ذہن کہکشاﺅں میں تھا

طواف کرتا تھا پروانہ وار کعبے کا
جہان ارض و سما جیسے میرے پاﺅں میں تھا

فضائے معرفت آثار میں تھا دل سرشار
مرا وجود خدا کے کرم کی چھاﺅں میں تھا

دھڑک رہا ہے مرے ساز روح پر اب بھی
وہ ایک نغمہ جو ”لبیک“ کی صداﺅں میں تھا

مجھے یقین ہے میں پھر بلایا جاﺅں گا
کہ یہ سوال بھی شامل مری دعاﺅں میں تھا

Rate it:
Views: 529
23 Jun, 2012
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets