حمد و نعت اور منقبت پڑھنے پڑھانے کے لیے
میری نسلوں میں ہو کوئی ہر زمانے کے لیے
رب کعبہ بخش دے تو لحن داودی مجہے
منقبت شہ کی زمانے کو سنانے کے لیے
نینوا کی خاک کا مجہکو مصحلہ ہو عطا
ےا خدایا تیرے آگے سر جھکانے کے لیے
تم نمازوں میں گواہی دو علئ کے نام کی
حددت دوزخ سے دل اپنا بپانے کے لیے
مشکلوں میں ہر گھڑی تو یا علئ کا ورد رکھ
مشعل امید ہر لحظہ جلانے کے لیے
ایک قرآں ایک جھولہ ایک غازئ کا علم
ہیں یہی سامان یاروں گھر سجھانے کے لیے