Add Poetry

خاک پائے محمد ہی تقدیر ہے(نعت)

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

کوئی پل میں نے ایسا گزارا نہیں
جس میں سانسوں نے انکو پکارا نہیں

اپنی آنکھوں کی قسمت کے قربان میں
انکو روضے سے ہٹنا گوارا نہیں

مجھکو طیبہ کی مٹی ہی درکار ہے
چاند تاروں سے میرا گزارا نہیں

انکے دست شفاعت کا ہے آسرا
اور کوئی بھی میرا سہارا نہیں

والضحی بھی وہی والقر بھی وہی
انکی وسعت کا کوئی کنارا نہیں

خاک پائے محمد ہی تقدیر ہے
اور قسمت کا کوئی ستارا نہیں

جس میں خالق نے نعت نبی نہ کہی
ایسی سورت نہیں کوئی پارا نہیں
 

Rate it:
Views: 799
12 Jan, 2014
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets