Add Poetry

ختم شب قصۂ مختصر نہ ہوئی

Poet: قمر جلالوی By: Qaiser, Abbottabad

ختم شب قصۂ مختصر نہ ہوئی
شمع گل ہو گئی سحر نہ ہوئی

روئے شبنم جلا جو گھر میرا
پھول کی کم ہنسی مگر نہ ہوئی

حشر میں بھی وہ کیا ملیں گے ہمیں
جب ملاقات عمر بھر نہ ہوئی

آئینہ دیکھ کر یہ کیجیے شکر
آپ کو آپ کی نظر نہ ہوئی

سب تھے محفل میں ان کی محو جمال
ایک کو ایک کی خبر نہ ہوئی

سینکڑوں رات کے کئے وعدے
ان کی رات آج تک قمرؔ نہ ہوئی

Rate it:
Views: 464
08 Jul, 2021
More Qamar Jalalvi Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets