ترے ہی نام سے ، ہر ابتدا ہے
ترے ہی نام سے ہر انتہا ہے
خدائے لم یزل ، تیری ثنا ء ہے
دلوں کے بھید سارے جانتا ہے
’’ تیری حمد و ثنا ،الحمد للہ ‘‘
کہ تو ، میرے محمد ﷺ کا خدا ہے
خسارے میں ہم یارب مسلسل
لہو مسلم کا ہر سو بہہ رہا ہے
بہت سہہ لی ہے رسوائی اے مولا
تجھ ہی سے اوج کی اب اِستِدعا ہے
کو ئی پوچھے یہ قلبِ مصطفی ﷺسے
کہ ’اللہ‘ نام میں کیسا نشہ ہے
برے ہیں یا بھلے ہیں جیسے بھی ہیں
ترے محبوب ﷺکا ، کلمہ پڑھا ہے
نہیں ٹالے گا مفتی وہ کبھی بھی
دیا جو مصطفیﷺ کا ، واسطہ ہے