خدا تو سن لیتا ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

خدا تو سن لیتا ہے ہر دعا میری
میرامحبوب نہیں سنتاصدامیری

میرے یار کا کوئی سندیس لاتی نہیں
دشمن ہوئی جاتی ہے بادصبا میری

تیری عدالت میں کھڑا ہوں مجرم کی طرح
تو فیصلہ سنا کہ کیا ہے سزا میری

اس نے میری صداقت کو فریب جانا
جس نے جفا سمجھی ہے وفا میری

میں کیسے مناؤں اپنےروٹھےیار کو
غصے میں وہ سنتا نہیں التجامیری

Rate it:
Views: 341
11 Jun, 2016