خدا نصیب کرے حاضری مدینے کی

Poet: Muhammad Faisal By: Muhammad Faisal, Karachi

اِسی اُمید پہ خواہش ہے مجھ کو جینے کی
خدا نصیب کرے حاضری مدینے کی

گُل و چنبیلی و چمپا و مشک و عنبر سے
مہک نفیس ہے سرکار کے پسینے کی

مخالفیں کی عداوت پہ میرے آقا نے
بصد خلوص بدی کے صلے میں کی نیکی

گدائی گر درِ سرکار کی مقدر ہو
طلب نہیں ہو مجھے پھر کسی خزینے کی

ہر اک قدم پہ ہو ملحوظ اُسوۂ حسنہ
اِسی سے ہوگی میری زندگی قرینے کی

Rate it:
Views: 368
04 Jan, 2018
More Religious Poetry