Add Poetry

خدا کی ان گنت ہیں نعمتیں سب

Poet: ناصر دھامسکر-مجگانوی By: ناصر دھامسکر, Ratnagiri

خدا کی ان گنت ہیں نعمتیں سب
عطا کر دی بے پایاں وسعتیں سب

ادا ہو شکر ہر ساعت لبوں سے
لجاجت بھی ذرا چھلکے لساں سے

نہیں اسکا جہاں میں توڑ باقی
ذرہ ذرہ یہ دیتا ہے گواہی

چمکتی روشنی جگنو میں کیسی
عیاں کر دی بزرگی جو نرالی

نمایاں برتری حاصل تجھی کو
بقا بھی دائمی حاصل تجھی کو

بیاں تعریف ناصر کس طرح ہو
تذبذب میں ہوں صادر کس طرح ہو

Rate it:
Views: 495
14 Sep, 2021
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets