خدا کی یاد سے دل جسکا بھی آباد ہوتا ہے

Poet: Mohammad Sadiq By: Mohammad Sadiq Mushwani, Quetta

خدا کی یاد سے دل جسکا بھی آباد رہتا ہے
دنیا اجڑی ہوءی لگتی اور دل شاد رہتا ہے

سجدوں میں آہ و فریاد آنکھوں کا برس جانا
دن رات رب سے وہ اپنے محوفریاد رہتا ہے

دنیا کے سرابوں میں الجھا شخص ہے کچھ یوں
بڑا بے چین ہوتا ہے بہت برباد رہتا ہے

رہو اسلام پہ قاءم نہ بھٹکو یہاں وہاں
ہماری تاک میں وللہ بڑا صیاد رہتا ہے

بڑھا اضطراب دل، منہ موڑا جب اللہ سے
وہ دل پرکیف ہے صادق جسے رب یاد رہتا ہے۔

Rate it:
Views: 622
15 Nov, 2014
More Religious Poetry