Add Poetry

خدا کے بعد نہیں کوئی آپ سے افضل

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

کسی نے پائی نہیں شان مصطفیٰ کی طرح
نہیں ہے کوئی بھی انسان مصطفیٰ کی طرح

خدا کے بعد نہیں کوئی آپ سے افضل
مرے حضور تو ہیں میری زندگی کی طرح

خدا کی شان تو دنیا نے آپ سے جانی
عمل سے آپ کے ہر اک خوشی کی طرح

نبی و آل نبی کے ہی ذکر کا ہے
کہ ہم فقیروں کو شاہوں ہیں بندگی کی طرح

فضا میں پھیل گئی ہر طرف یہ کیسی مہک
جو روح تک کو معطر کر شاعری کی طرح

غموں کے چھائے وہ سارے سحاب دور ہوئے
دلوں کو چین ملا ہیں یہ بے خودی کی طرح

نصیب جن کے دلوں کو ہوا ہے عشق حبیب
وہ لوگ دیکھو تو ہیں کس قدر خوشی کی طرح

نبیﷺ کے ذکر سے آؤ سجائیں محفل کو
چلے گا قافلہ اپنا بھی زندگی کی طرح

Rate it:
Views: 434
15 Jul, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets