Add Poetry

خلیفہ اول حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ

Poet: Muhammad Latif Sajid Chishti. By: owais, Faisalabad

جانشینِ سیدِ ابرار کی باتیں کریں
مصطفےٰ کے پہلے پہلے پیار کی باتیں کریں

جن کی قُربت کی گواہی دی ہے خود رحمان نے
ثَانِیَ اثنَیْن اِذْھُمَا فِی الْغَار کی باتیں کریں

جن کی نظروں میں ہمیشہ جلوۂ جاناں رہا
عاشقوں کے قافلہ سالار کی باتیں کریں

راہِ حق میں پیش جس نے سارا ساماں کردیا
اُس کے ذوق و جذبہء ایثار کی باتیں کریں

اِقتداء میں جس کی آقا نے ادا کی خود نماز
اُس اِمامِ ملّتِ بیدار کی باتیں کریں

جن کی عظمت کی گواہی دی ہے خود قرآن نے
مصطفےٰ کے اُس عظیم شہکار کی باتیں کریں

آج بھی ساؔجد جو آقا کے قدموں میں پڑا
میکدۂ عشق کے میخوار کی باتیں کریں

Rate it:
Views: 1337
03 Mar, 2017
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets