زمانہ یہ کیسا آیا ہے کہ جو سبق کتابوں میں ملتے ہیں
وہ حقیقت میں نہیں ہیں صرف کتابوں میں ملتے ہیں
پیار و محبت یہ خلو ص و وفا کے قصے اب
زمانے میں نہیں ہیں صرف کتابوں میں ملتے ہیں
جنہیں ہم نے ٹوٹ کر چاہا تھا زندگی بھر
حقیقت میں نہیں اب صرف خوابوں میں ملتے ہیں
خوشی کے ساتھ ساتھ غم بھی ہوتے ہیں زندگی میں
پھولوں کو جب بھی دیکھو کانٹوں میں ملتے ہیں
ہم غریبوں میں وہ زندگی کے طرز عمل کہاں
تجھ میں جو ہیں وہ صرف نوابوں میں ملتے ہیں