Add Poetry

خواب لمحوں کی مسافتیں (نالہ وطن )

Poet: مونا شہزاد By: Mona Shehzad, Calgary

خواب لمحوں کی لمبی ہیں مسافتیں
روح کی صلیب اٹھائے ہورہی ہیں ریاضتیں
روز تهوڑا سا مر جاتا ہے آج کا انسان
ہر دن برپا ہیں ایسی
شورشیں ایوانوں میں
آج پھر دیکھے ہیں کچھ جوان لاشے
ابھی تک وہ چہرے ہیں یادواشتوں میں
روز اک عزم کرکے سوتاہے وہ
اب نہ جلنے دے گا اسے (وطن) عداوتوں میں
کیا کہوں مجھے (وطن )تو لوٹا ہے
میرے اپنوں نے
تن چهلنی
روح فگار
چلا جارہا ہو سکوں کی تلاش میں
جو کبھی تم سے کوئی میری شناخت پوچھے
تو کہنا اقبال کا خواب
قائد کی تعبیر ہوں میں
ملک خداداد پاکستان ہوں میں
 

Rate it:
Views: 659
20 Mar, 2018
More Patriotic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets