خوب حسیں ہے

Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsi

خوب حسیں ہے سماں دیکھتے ہیں
آؤ یہ کون و مکاں دیکھتے ہیں

ان کی محبت ہے دیکھو ادھر
جاتا ہوا کارواں دیکھتے ہیں

آؤ مدینے چلیں گھومیں پھریں
سارا زمانہ جہاں دیکھتے ہیں

آتی ہے خوشبو نبی چلتے رہے
نقشِ قدم اور نشاں دیکھتے ہیں

لوگ زمانے کے آتے ہیں وہاں
شان نبیﷺکی وہاں دیکھتے ہیں

عشقِ محمد ﷺ بلالِ وہ اذاں
ہوتی ہے کیسے اذاں دیکھتے ہیں

دین پہ شہزاد تن من ہے فدا
کرکے یہ قربان جاں دیکھتے ہیں

Rate it:
Views: 442
30 Apr, 2023
More Religious Poetry