Add Poetry

خوش اَطوار

Poet: Dr.Muhammed Husainb Mushaid Razvi By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon

جو عشقِ محمّد میں سرشار ہوگا

مُیسّر اُسے جلوۂ یار ہوگا
وہ وحدانیت کا پرستار ہوگا

رسالت کا جس دل میں اقرار ہوگا
شفاعت وہ کردیں گے جس اُمّتی کی

وہ جنت میں جانے کا حقدار ہوگا
نبی کو بشر اپنے جیسا کہے جو

وہ گستاخ دوزخ کا حقدار ہوگا
رہے گا رضا کے جو مسلک پہ قائم

ادب والا ہوگا خوش اَطوار ہوگا
ہے ایمان اپنا نبی کی محبت
مُشاہدؔ اُنھیں ہم سے بھی پیار ہوگا

Rate it:
Views: 431
07 Nov, 2012
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets