کچھ دانت کھانے کے لیے ہوتے ہیں
کچھ صرف دکھانے کے لیے ہوتے ہیں
سونے کے دانتوں کی بات ہی اور ہے
وہ تو خالص مسکرانے کے لیے ہوتے ہیں
اب تو بازار میں ایسے دانت بھی دستیاب ہیں
جو سردیوں میں ساز بجانے کے لیے ہوتے ہیں
ایسے دانت بھی ہماری نظر سے گزرے ہیں
جو لوگوں کا مال چبانے کے لیے ہوتے ہیں
ہمارے دانتوں کی بات نا پوچھیے صاحب
ایسے دانت لوگوں کو اپنا بنانے کے لیے ہوتے ہیں