اِس دل کی سیاہی کو مینار نظر آیا
انوارِ محبت سے دربارِ نظر آیا
پژمردہ طبیعت کو سرکار کھِلا دینا
دربارِ مقدس کا دیدارنظر آیا
بس اپنی عقیدت ہی اِس دل میں بسا دینا
دنیا کی محبت سے سرشار نظر آیا
طائف میں ہُوا کیا کیا ہو کیسے بیاں؟ لیکن
سرکار کا دیکھیں تو دربار نظر آیا
لب پر مرے نعتیں ہوں ، نظروں میں مدینہ ہو
اس وقت مرے مولا! تُو گل زار نظر آیا
مَیں نعت کے سارے ہی آداب بجا لاؤگی
حسّان کے صدقے میں غم خوار نظر آیا
کہتی وشمہ جی نوری کے وسیلے سے
’’ہر داغ مٹا دینا کردار نظر آیا