Add Poetry

دسمبر آگیا ہے پھر طبیعت میں اُداسی ہے

Poet: Sarfraz Abdi By: huma, khi

دسمبر آگیا ہے پھر طبیعت میں اُداسی ہے
بدن سیراب ہوتے ہیں مگر یہ رُوح پیاسی ہے

میں اُن سے پُوچھنا تو چاہتا ہوں کہہ نہیں پاتا
کہ آخر کس لیے مجھ سے وہ اِک ہستی خفا سی ہے

محبت زندگی ہے موت اس کو آ نہیں سکتی
خُدا جانے خُدا کیا ہے محبت تو خُدا سی ہے

اُداسی کا سبب کیا پوچھتے ہو کیا کہوں تم سے
نظر آتی ہے لمبی زندگی لیکن ذرا سی ہے

چلی مشرق سے مغرب کو دسمبر کی ہوا ایسے
کہ جیسے خود اُداسی میں ہوا بھی مبتلا سی ہے

پڑی ہے جان کے پیچھے بتاؤں نام کیا اُس کا
مگر جو بھی ہے جیسی ہے قیامت ہے بلا سی ہے

دسمبر کی ہوا راتوں کو سائیں سائیں کرتی ہے
یُوں لگتا ہے اُداسی بھی ہوا کی ہمنوا سی ہے

جو اُن سے گفتگو کی سرفراز ان کی غزل ٹھہری
وگرنہ تو اُداسی ہے یا میری بد حواسی ہے

Rate it:
Views: 1101
23 Nov, 2019
Related Tags on December Poetry
Load More Tags
More December Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets