Add Poetry

دعاء

Poet: ناصؔر دھامسکر-مجگانوی By: ناصؔر دھامسکر-مجگانوی , Ratnagiri

یارب فریاد سن لے میری
رحمت پاؤں کرم سے تیری

بپتا دکھیارے کی نہ ہو رد
کر پالنہار مہربانی

دکھ سہتے سہتے تھک چکے ہیں
مالک مایوسی جائے چھٹتی

قرآں میں صاف کر دیا ہے
وسعت محدود، غم کی ہوگی

برداشت ہو سکیں جو تم سے
اتنی تکلیف بس رہیگی

اے رب ضعفاء لاج رکھیو
فرمائیو رحم سے ستاری

کرنا ہے ناتواں پہ شفقت
ہوں کمزوروں کے ساتھ نرمی

تو ہے غفار بخش دینا
عصیاں کو دھو دے، ملے معافی

داتا کا در کھلا ہے ہر دم
بھر سخیوں کے سخی تو جھولی

تو ہے مشکل کشا ہمارا
جائے دامن کبھی نہ خالی

سن ناصر کی دعا تو مولا
امت کی تو بنا دے بگڑی
 

Rate it:
Views: 703
04 Nov, 2021
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets