Add Poetry

دعا ئیہ کلام ( حمد)

Poet: kashif imran By: kashif imran, Mianwali

کرم ہو مجھے تیرا عطا، یا الہی
رحم کرتا رہے تُو سدا ، یا الہی
الہی الہی الہی الہی الہی الہی
مجرم ہوں لیکن ہوں تو میں تیرا
نہ دینا مجھے کوئی سزا ، یا الہی
الہی الہی الہی الہی الہی الہی
غفور ہیں تُو ، رحیم ہے تُو
معاف کردے میری ہر خطا، یا الہی
الہی الہی الہی الہی الہی الہی
تجھے بھی پسند ہو ، نبی کو بھی بھائے
ایسی کر دے میری ہر ادا ، یا الہی
الہی الہی الہی الہی الہی الہی
بے بس سا کر دیا ہے مجھے تو دکھوں نے
میرے دکھ درد کو مٹا ، یا الہی
الہی الہی الہی الہی الہی الہی
دنیا کی زندگی تو ہے اک دھوکا
دل سے اس کی محبت ہٹا ، یا الہی
الہی الہی الہی الہی الہی الہی
گناہ گار ہوں میں ، سیاہ کار ہوں میں
گناہوں سے مجھ کو بچا ، یا الہی
الہی الہی الہی الہی الہی الہی
دل میں ہو یاد تیری ، لب پہ ہو ذکر تیرا
آئے جب میری قضا ، یا الہی
الہی الہی الہی الہی الہی الہی
الہی الہی الہی الہی الہی الہی

Rate it:
Views: 418
12 May, 2016
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets