حشم چاہتا ہوں نہ جاہ مانگتا ہوں
جو زندہ کرے دل، وہ آہ مانگتا ہوں
کدورت سے پُر ہوں، خطاوں سے معمور
گناہوں سے بچنے کی راہ مانگتا ہوں
نہیں چاہئے راحتیں اس جہاں کی
جو ہر پل ہو باہم، وہ ماہ مانگتا ہوں
ہے ایمان مسلسل میرا، زیرِ خنجر
الٰہی میں تیری پناہ مانگتا ہوں