Add Poetry

دل میں کسی کی یاد بساتے ہوئے چلو

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai

دل میں کسی کی یاد بساتے ہوئے چلو
پُرلطف زندگی کو بناتے ہوئے چلو

دیکھو کسی کے شیشہ کو تو ٹھیس نہ لگے
اس کی تو قدر دل میں بڑھاتے ہوئے چلو

باتیں تو خوب درد کی ہوتی ہیں دوستوں
اب ربط اہلِ دل سے بڑھاتے ہوئے چلو

رہنے نہ پائے کوئی جہالت میں شادو مست
اب شمعِ علم کی ہی جلاتے ہوئے چلو

گفتار ہی نہیں ہے مُداوائے زندگی
کردار ہی کو اعلٰی بناتے ہوئے چلو

شکوہ زمانے کا ہو کیوں کر زباں سے اب
غفلت سے اب تو باز ہی آتے ہوئے چلو

آسانیاں ملیں گی ہی ہر تنگیوں کے بعد
اس بات کو دلوں میں بٹھاتے ہوئے چلو

احساسِ کمتری تو ہے اک روگ دوستوں
اس مرض کو دلوں سے مٹاتے ہوئے چلو

دیکھو کسی کو راہ سے بھٹکا ہوا کہیں
تو راہ اس کو سیدھی بتاتے ہوئے چلو

ہر کام میں ضروری تو اخلاص شرط ہے
خالص ہی نِیَّتوں کو بناتے ہوئے چلے

باتیں جو ہیں اثر کی وہ ہیں بکھرے ہوئے موتی
اب ان سے زندگی کو سجاتے ہوئے چلو

Rate it:
Views: 2
21 Feb, 2025
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets