دل کا درپن ٹوٹا نکلا
ہر اک چہرہ جھوٹا نکلا
جس سےہم نےرشتہ جوڑا
وہ ہی من کا کھوٹا نکلا
ساجن سنگ جودیکھاہم نے
وہ ہی سپنا جھوٹا نکلا
بن اسکےجب جھانکاخودمیں
سونا آنگن جیسا نکلا
محفل میں لہجےجو بدلے
میں تنہا سا روٹھا نکلا
ڈر گئے بس اک تیز ہوا سے
پھولوںکا دل چھوٹا نکلا
کھاگئ ریت کئ انساں پھر
بے کل صحرا بھوکا نکلا