Add Poetry

دل کبھی نعت پڑھے اور کبھی لکھنا چاہے

Poet: syed basharat By: syed basharat shah, karachi

دل کبھی نعت پڑھے اور کبھی لکھنا چاہے
کبھی سرکار کی دہلیز پہ جھکنا چاہے

چومنا چاہے کبھی دست مبارک آقا
اور کبھی آپ کے قدموں سے لپٹنا چاہے

جھیل کر ظلم و ستم تپتے ہوے صحرا میں
دل مرا بن کے بلال آپ پہ بکنا چاہے

بند آنکھوں کو جو کر لوں تو مدینے پہنچوں
پھر مری آنکھ مدینے میں ہی کھلنا چاہے

موت سے پہلے بشارت یہ دعا ہے دل کی
کہ مدینے کی فضاؤں سے مہکنا چاہے
 

Rate it:
Views: 382
02 Jul, 2015
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets